ایم کیو ایم کے محمد حسین کی عارضی بھرتیوں سے متعلق تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی

جمعرات 21 مئی 2015 18:38

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین خان کی بلدیہ عظمی کراچی میں قواعد سے ہٹ کر عارضی بھرتیوں سے متعلق تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی ۔ تحریک التواء میں کہا گیا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی نے 105 افراد کو عارضی طورپر بھرتی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے لیے نہ تو اخبار میں اشہتارات دیئے گئے اور نہ ہی موزوں طریقہ کار اختیار کیا گیا ۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اس تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ تحریک التواء ایک ایسی خبر کی بنیاد پر ہے ، جو ذرائع سے چلائی گئی ہے ۔ خبر میں بھرتی ہونے والے افراد اور تقرر ناموں کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ یہ ایک مفروضہ ہے ۔ اسپیکر نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی ۔

متعلقہ عنوان :