سندھ اسمبلی،سندھ سروس ٹریبونلز ( چوتھے ترمیمی ) بل 2015 ء کی اتفاق رائے سے منظوری

سندھ سروس ٹریبونل کے دو ارکان میں سے ایک حاضر سروس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ہو گا جبکہ دوسرا حاضر سروس 20 گریڈ کا سول سرونٹ ہو گا

جمعرات 21 مئی 2015 18:38

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) سندھ اسمبلی نے جمعرات کو سندھ سروس ٹریبونلز ( چوتھے ترمیمی ) بل 2015 ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ، جس کے تحت سندھ سروس ٹریبونل کے دو ارکان میں سے ایک حاضر سروس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ہو گا جبکہ دوسرا حاضر سروس 20 گریڈ کا سول سرونٹ ہو گا ، جس کے قانونی پس منظر کو ترجیح دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان دونوں ارکان کا تقرر تین سال اور صرف ایک مدت کے لیے ہوگا ۔ اگر کوئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج یا سول سرونٹ دستیاب نہ ہو توحکومت سندھ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت کرکے کسی بھی ایڈووکیٹ کو بطور رکن مقرر کر سکتی ہے ، جو ہائیکورٹ کا جج بننے کا اہل ہو ۔

متعلقہ عنوان :