انسداد دہشتگردی کی عدالت حیدر آباد نے طیارہ ہائی جیکنگ کے تین مجرموں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کر دئیے

جمعرات 21 مئی 2015 18:35

انسداد دہشتگردی کی عدالت حیدر آباد نے طیارہ ہائی جیکنگ کے تین مجرموں ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء)انسداد دہشتگردی کی عدالت حیدر آباد نے طیارہ ہائی جیکنگ کے تین مجرموں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کر دئیے،28 مئی کو پھانسی دی جائی گی ،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے صدرمملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد شبیر بلوچ صابر بلوچ اور شہسوار بلوچ کے ڈیتھ وارنٹ جاریے کیے گئے تینوں مجرموں کو اٹھائیس مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔

(جاری ہے)

شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ سینٹرل جیل حیدرآباد ٗ شبیر بلوچ سینٹرل جیل کراچی میں قید ہے۔۔تینوں مجرموں نے چوبیس مئی 1998 کو تربت سے پی آئی اے کے طیارے کو ہائی جیک کرکے بھارت لے جانے کی کوشش کی تھی،تاہم پائلٹ نے طیارے کو حیدر آباد میں اتارلیا تھا،انسداد دہشتگرد کی عدالت نے بیس اگست انیس سو اٹھانوے کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔