ڈی سی او جہلم کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیڑ ی افغاناں کا دورہ

جمعرات 21 مئی 2015 18:26

جہلم ۔ 21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز نے اپنے متعلقہ اضلاع میں سرکاری سکول اپنی ذاتی نگرانی میں لے لئے ہیں تاکہ اعلی افسران کو سرکاری سکولوں کی حالت زار کا اندازہ ہو سکے اور وہ سکولوں میں بہتری کیلئے اقدامات کرسکیں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اپنی ذاتی نگرانی میں لئے گئے گورنمنٹ پرائمری سکول کیڑ ی افغاناں کے دورہ کے موقع پر بتائی۔انہوں نے سکول کے تمام حصوں کا معائنہ کیا اور طالبعلموں کو پڑھایا ۔ اس موقع پر ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں تعلیمی معیار کو بہتربنانے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اورتمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکولوں میں سہولیات میں اضافہ اور ملک کے مستقبل کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اداروں اور عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔اس موقع پر ڈی سی او جہلم کی ہدایات پر سکول کی سفیدی کی گئی ہے، حکومتی ہدایات کے مطابق چار دیواری کو اونچا کیا گیاہے اور سکول کے کلاس رومز میں وائٹ بورڈ لگائے گئے۔اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن جہلم خالد حسین گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔