اے این پی کے زیر اہتمام پشاور میں 23 مئی کو جلسہ منعقد کیا جائیگا

جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت بلدیاتی امیدوار بھی متحرک ہوگئے

جمعرات 21 مئی 2015 18:25

پشاور۔21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 23 مئی 2015ءء بروز ہفتہ بوقت 04:00 بجے سہ پہر بمقام طہماس خان اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس سے اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے‘ اس موقع پر سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک غلام مصطفی اور جنرل سیکرٹری سرتاج خان نے سٹی ڈسٹرکٹ کے تمام وارڈوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز‘ پارٹی کے مرکزی‘ صوبائی و سٹی کونسلران اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن کے اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا رول پلے کرے اور بھرپور انداز میں جلسے میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دے کہاے این پی حقیقی معنوں میں پختونخوا کی بہت بڑی سیاسی قوت ہے اور بلدیاتی الیکشن میں سرخرو ہو گی۔