پشاور کی رونقیں بحال کرنا اولین ترجیح ہے ، ضیاء اللہ آفریدی

جمعرات 21 مئی 2015 18:25

پشاور۔21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے معدنی ترقی ضیاء اللہ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت صوبائی حکومت پشاور کی تعمیر و ترقی اورعوام کو ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم پر بدستور قائم ہے اور اس سلسلے میں دستیاب وسائل کو احسن انداز میں بروئے کار لا رہی ہے تاہم بعض سیاستدان حکومتی کاکردگی کو بے بنیاد تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے اداروں کو عوام کا حقیقی خدمت گار بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے ہے۔ جن کے نتائج چشم عادل سے دیکھے جا سکتے ہے ۔

متعلقہ عنوان :