صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہےِ، شاہ محمد وزیر

جمعرات 21 مئی 2015 18:25

پشاور۔21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں میں اصلاحات لاکر انہیں عوامی امنگوں کے مطابق بنا دیا ہے اور رشوت و لوٹ کھسوٹ کا راستہ بند کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کلچر کو تبدیل کیا گیا ہے اور اب پٹواری بھی سرکاری نرخ سے زائد پیسے کسی سے نہیں لے سکتاجبکہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر اُنہوں نے ایف ار بنوں بکا خیل میں ایک عوامی اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ حکومتوں کے برعکس پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور دیگر بڑے بڑے منصوبوں کی طرح بارانی ڈیم کی اپ رائزنگ کے لئے ایک ارب روپے منظور کئے گئے ہیں جس سے اس ڈیم کی عمر 30سال بڑھ جائے گی ۔