ڈھوک ذوالفقاریاں میں 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سوئی گیس کے منصوبے کا آغاز

جمعرات 21 مئی 2015 18:22

اٹک۔ 21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت منشی محبت خان نے کہاہے کہ شکردرہ کے لوگوں میں وفا کی کمی ہمارے بہت سے مسائل کا سبب ہے احسان مند ہونا اعلیٰ ترین صفات میں شامل ہے جس سے شکردرہ کے لوگ محروم ہیں تاریخ میں ہمیشہ وفا شعار ، احسان مند ، خوددار ، غیرت مندوں کو یاد رکھا جاتا ہے 4 کروڑ روپے سے سوئی گیس کے منصوبے کا آغاز کرکے وزیر مملکت شیخ آفتا ب احمد نے اس گاؤں پر جو احسان کیا ہے ہمیں اپنے سابقہ لیبل کو اتار کر ان سے وفا کا عہد کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل سروالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت منشی محبت خان آف شکردرہ نے ڈھوک ذوالفقاریاں میں 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سوئی گیس کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مقامی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلیمان سرور ،ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)محمد سلیم شہزاداور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :