کچھی سے نفرت ،تعصب کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، میر عاصم کرد گیلو
تعلیمی درسگاہیں ،صحت کی بنیادی سہولیات آبنوشی کی سکیمات ودیگر ترقیانی منصوبوں سے عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں،عوام ہمیں دل وجان سے چاہتی ہے ،ممبر بلوچستان اسمبلی
جمعرات 21 مئی 2015 17:42
بولان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) کچھی سے نفرت اور تعصب کا خاتمہ کر کے دم لیں گے تعلیمی درسگاہیں صحت کی بنیادی سہولیات آبنوشی کی اسکیمات ودیگر ترقیانی منصوبوں سے عوامی عدالت میں سرخررو ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی کچھی کی عوام ہمیں دل وجان سے چاہتی ہے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر کچھی کی عوام کو بہت بڑی خوشخبری سنائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے رہنماء میر عاصم کرد گیلو نے کچھی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ (ن)ضلعی مستونگ کے صدر میر شیر احمد بنگلزئی ،سمالانی قومی تحریک کے سربراہ میر احمد چلتن وال ،دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ کچھی کی عوام کو پسماندگی کے دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں کچھی کی عوام کے لئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر پسماندگی کے خلاف جہاد کیا ہے میرے ادوار عوام کے سامنے ہیں کھبی بھی عوام کو مایوس نہیں کیا علاقے سے بڑی تعداد میں بے روزگارنوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں عوام ہر وقت میرا محاسبہ کر سکتے ہیں عوامی مینڈیٹ کی لاج کو ہمیشہ بر قرار رکھا ہے تعلیم صحت آبنوشی کی فراہمی ودیگر جاری منصوبے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے میرے کسی بھی منصوبودں اور ترقیاتی کاموں پر اعتراض کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.