کراچی : سانحہ صفورا میں ملوث ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر رہا ہو چکا ہے، رہا نہ ہوتا تو یہ واقعہ نہ ہوتا، ڈی جی رینجرز کا سنسنی خیز انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 مئی 2015 12:36

کراچی : سانحہ صفورا میں ملوث ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر رہا ہو چکا ہے، ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) : سانحہ صفورا گوٹھ کی تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں، سانحہ صفورا گوٹھ سے متعلق ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ سانحہ میں بیرونی ہاتھ کے شواہد ملے ہیں جو کہ وزارت داخلہ کو بھجوا دئے گئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ سانحہ میں ملوث ایک ملزم پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے جسے عدالت نے رہا کر دیا تھا، تاہم تحقیق کی جا رہی ہے کہ ملزم کو کیوں رہا کیا گیا، اگر ملزم رہا نہ ہوتا تو یہ واقعہ بھی نہ ہوتا، ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سانحہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :