راولپنڈی : اثاثہ جات ریفرنس سے سابق صدر آصف زرداری کو مستقل استثنا مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 مئی 2015 10:54

راولپنڈی : اثاثہ جات ریفرنس سے سابق صدر آصف زرداری کو مستقل استثنا مل ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء): احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے کیس کی سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری سخت سیکیورٹی میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے آصف علی زرداری کو مستقل استثنیٰ دے دیا گیا۔ جبکہ 2 جون کو سرکاری گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔