Live Updates

ضمنی الیکشن بارے نتیجہ کچھ بھی نکلے، خوش دلی سے قبول کریں گے،مخدوم شاہ محمود قریشی،انتخابات شفاف اور پر امن انداز میں ہونے چاہئیں، ووٹرز کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، قومی اسمبلی اجلا س میں آنے والے بجٹ میں گیس اور بجلی کے ریٹس میں اضافے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،مرکزی وائس چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 20 مئی 2015 23:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چےئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے صوبائی حلقہ196کے ضمنی الیکشن بارے نتیجہ کچھ بھی نکلے خوش دلی سے قبول کریں گے۔ لیکن انتخابات شفاف اور پر امن انداز میں ہونے چاہئیں ووٹرز کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں قومی اسمبلی کے اجلا س میں آنے والے بجٹ میں گیس اور بجلی کے ریٹس میں اضافے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

جسے حقیقی اپوزیشن ہونے کا پیپلز پارٹی دعوی کرتی تھی اور ان کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی میں دھواں دھار تقریریں کیں پھر نہ جانے بند کمرے میں کیا بات ہوگئی کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کا گےئر تبدیل ہو گیا ۔ تحریک انصاف سمیت ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے اس بل کی مخالفت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز معروف قانون سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک حیدر عثمان کی ساتھیوں سمیت اور پیپلز لائرز فورم کے وکلاء کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ، رانا عبدالجبار، مخدوم زین قریشی، ملک مسرور حیدر، اعجا ز جنجوعہ بھی موجود تھے ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایماء پر غریب عوام پرا یک سو ارب روپے سے زائد کا ظلم ڈھانے کافیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ میں گیس پر وہ ٹیکس لگایا جائے گا اور بجلی کے یونٹ میں مزید تین روپے کا اضافہ ہوگا ۔ حالیہ دنوں میں اسحا ق ڈار جو معاہدہ کرکے آئے ہیں۔ وہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے او پیپلز پارٹی اس بل کو پاس کرانے میں برابر کی حصہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین صوبوں بلوچستان، سندھ اور کے پی کے میں ضرورت سے زائد گیس ہے ۔آئین کے آرٹیکل 148کے تحت تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کرنا چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن کا جو رویہ دکھائی دے رہا ہے۔ وہ مثبت ہے اور عوام کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کمپنی بول نیٹ بارے تحقیق ہونی چاہےئے ان پر جوا لزامات لگائے گئے ہیں انہیں بھی اس حوالے سے موقع ملنا چاہ

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات