لاہور، 23سال قبل درج شراب رکھنے کے مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او جوہرٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 20 مئی 2015 23:52

لاہور اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر احمد نے 23سال قبل درج ہونے والے ایک بوتل شراب رکھنے کے مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او جوہرٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں ملوث تنویر احمد کی عبوری ضمانت میں یکم جون تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے23سال قبل تنویراحمد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھاکہ ا س کے قبضے سے ایک بوتل شراب برآمد ہوئی تھی تاہم پولیس تاحال اس مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکی ۔

اس طویل انتظار سے تنگ آ کر مقدمے میں نامزد ملزم نے خود ہی عدالت میں پیش ہو کر عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ۔ عدالت نے گزشتہ روز ملزم تنویر احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایس ایچ او جوہرٹاؤن کو شوکاز نوٹس جار ی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :