سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے: وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2015 19:22

سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے: ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20مئی 2015 ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سماجہ کارکن سبین محمود قتل کیس کے ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائینڈ سعد عزیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سبین محمود پر حملے میں سعد عزیز کے ہمراء طاہر منہاس اور الیاس جان بھی شامل تھے اور ان افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائینڈ سعد عزیز الیکٹرانک انجنئیر ہے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا گروپ 2013 سے دہشت گردی کے واقعات اور جہادی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ یہ گروپ امریکی خاتون پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :