شمالی وزیرستان، مختلف کارروائیوں میں 21شدت پسند ہلاک،سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک حوالدار جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 20 مئی 2015 19:06

شمالی وزیرستان، مختلف کارروائیوں میں 21شدت پسند ہلاک،سڑک کنارے بم پھٹنے ..

پشاور (رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل اور شوال میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں مقامی اور سرکاری ذرائع کی اطلاعات کے مطابق 21شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سات ٹھکانے بھی تباہ ہو ئے ہیں ، دوسرے واقعہ میں سپین وام کے علاقے میں سڑک کے کنارے بم پھٹنے سے سیکورٹی فورسز کا ایک حوالدار جاں بحق جبکہ ایک سپاہی زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دتہ خیل کے علاقہ گورویک میں پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو پانچ مقامات پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس میں پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی ار ) کے مطابق تیرہ شدت پسند ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ پانچ ٹھکانے تباہ ہو ئے ہیں اسی ہی رات مقامی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق شوال کے علاقے وچہ درہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں اٹھ شدت پسند ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے اس رپورٹ کی نہ تو تصدیق کی تھی اور نہ ہی تردید ۔

(جاری ہے)

اس دوران تحصیل سپین وام سے مو صولہ اطلاعات میں بتا یا گیا ہے کہ ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں کا کا زیارت کے قریب سیکورٹی فرسز کی گاڑی پر سڑک کے کنارے نصب کردہ ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں ایک حوالدار جس نام اقبال معلوم ہوا ہے شہید ہوا جبکہ ایک سپاہی زخمی ہو ا ہے جس کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ تین مئی کو بھی عین اسی مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم سے اڑا یا گیا تھا جس میں تین اہلکار زخمی ہو ئے تھے ۔ یہ علا قہ افغان صوبہ پکتیکا کے ساتھ بالکل متصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :