ایگزیکٹ کے ساتھ دستاویزات کی تصدیق کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا : امریکی محکمہ خارجہ

muhammad ali محمد علی منگل 19 مئی 2015 23:38

ایگزیکٹ کے ساتھ دستاویزات کی تصدیق کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا : امریکی ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایگزیکٹ کی جعلسازی کے اسکینڈل کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کے ساتھ دستاویزات کی تصدیق کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تھا ۔ ایگزیکٹ کے معاملے میں پاکستان میں کھلی تفتیش ہو رہی ہے۔ جعلی دستاویزات سے بچنے کیلئے اپنی ویب سائٹ پر تواتر سے معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں۔