سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ کمپنی کی درخواست پر سندھ حکومت‘ ایف آئی اے ‘ سیکرٹری داخلہ اوردیگر کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 19 مئی 2015 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ کمپنی کی درخواست پر سندھ حکومت، ایف آئی اے ، سیکریٹری داخلہ اوردیگر کو نوٹس جاری کردیئے،سماعت میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کی انکوائری تک کارروائی نہ کی جائے، عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت نے سندھ حکومت، ایف ایئی اے ، سیکریٹری داخلہ اوردیگر کو نوٹس جاریکردیئے، فریقین کو چھبیس مئی تک کے نوٹسز جاری کردیئے گئے، ایگزیکٹ کمپنی کے خلافت تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔