اسلام آباد : اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن یہ بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں، سول سروسز میں ترقیاں میرٹ پر ہوئی میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مئی 2015 13:27

اسلام آباد : اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس، ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) : سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میںوزیر اعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں سول سروس میں بھرتیوں سے متعلق خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سول سروس میں بھرتیاں صوبائی بنیاد پر نہیں کی گئیں بلکہ یہ میرٹ کا معاملہ ہے، سول سروسز میں ترقی کے معاملے پر حکومت کا کوئی کردار نہیں، میں خود چئیر مین پبلک سروس کمیشن کو نہیں جانتا، پبلک سروس میں تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں، میرا ابھی تک اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، اور ویسے بھی ترقیاں قابلیت کی بنا پر ہونی چاہئیں، ہمیں قوم کے ساتھ انصاف کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی میرٹ کی بنیاد پر اصولی بھرتیوں کے نظریے پر قائم ہیں، تھرڈ کلاس سفارشی کو پروموٹ کرنے کا کیا جواز ہے، اگر یہ معاملہ میرے پاس آیا تو معاملے کو دیکھ کر خورشید شاہ سے مشاورت کروں گا انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی عزت کرتا ہوں، معاملے کی رپورٹ آنے پر ان کو آگاہ کروں گا اور اگر کہیں بھی نا انصافی نظر آئی تو ضرور بات کی جائے گی اور مسئلے کو حل کیا جائے گا، وزیر اعظم نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں، معاملے کی رپورٹ خورشید شاہ سے شئیر کروں گا، انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تمام معاملات کو درست کر دے گی.