کراچی میں چھاپہ، سیاسی کارکن گرفتار، خطرناک اسلحہ برآمد

منگل 19 مئی 2015 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے گزری میں چھاپے کے دوران ایک سیاسی کارکن کو پکڑلیا گیا ہے جس کے قبضے سے انتہائی خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا تعلق بھی ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کے مطابق شمشاد نامی ملزم سے دو ایل ایم جی، دو اینٹی ایئر کرافٹ گنیں اور ایس ایم جی برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور اس سے انتہائی خطرناک اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کے بھی امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :