سندھ میں نہ گورنر راج لگ رہا ہے نہ ہی وزیر اعلی تبدیل ہو رہا ہے : آصف علی زرداری

muhammad ali محمد علی پیر 18 مئی 2015 21:19

سندھ میں نہ گورنر راج لگ رہا ہے نہ ہی وزیر اعلی تبدیل ہو رہا ہے : آصف ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مئی 2015 ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں نہ گورنر راج لگ رہا ہے نہ ہی وزیر اعلی تبدیل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا زرداری ہاوَس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں نہ تو گورنر راج لگ رہا ہے اور نہ ہی وزیر اعلی تبدیل ہو رہا ہے۔ سندھ میں گورنر راج کے لگنےسے انہیں کوئی خوف نہیں ہے تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر راج لگانا آسان نہیں رہاہے ۔ بلاول بھٹو کے حوالے آصف زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول جلد پاکستان آ رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔