دہشت گردی کیخلاف آپریشنز میں کامیابوں پر قوم بجا طور پر پاک فوج پر فخر کرسکتی ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی پیر 18 مئی 2015 18:46

دہشت گردی کیخلاف آپریشنز میں کامیابوں پر قوم بجا طور پر پاک فوج پر فخر ..

کھاریاں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مئی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف نے کھاریاں کینٹ کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے کھاریاں کینٹ کا دورہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے چوتھی فزیکل ایبلٹی کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے نئے فزیکل فٹنس کے سٹینڈرڈ پر اعتماد کا اظہار کیاگیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جدید جنگوں کے ماحول میں جسمانی فٹنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انسدا دہشت گردی کے آپریشنز میں جسمانی فٹنس بہت اہمیت کی حامل رکھتی ہے۔ ہمیں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیئے اور امن کے دور میں بھی سخت ٹریننگ جاری رکھنی چاہیئے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نےمشکل حالات میں مشکل علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کیا اس لیے دہشت گردی کیخلاف آپریشنز میں کامیابوں پر قوم بجا طور پر پاک فوج پر فخر کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :