سہالہ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ ، 12 اکتوبر 1999ء نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالی، شہباز شریف

پیر 18 مئی 2015 11:10

سہالہ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ ، 12 اکتوبر 1999ء نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی2015ء) وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے سیاہ دن نے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں فارغ التحصیل ہونے والے سب انسپکٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 12 اکتوبر 1999ء کے سیاہ دن نے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ، انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا ۔ جیپ میں سوار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والوں میں وزیر اعلیٰ نے انعامات تقسیم کئے ۔ سہالہ ٹریننگ کالج سے 408 سب انسپکٹر فارغ التحصیل ہوئے ، تربیت مکمل کرنے والوں میں 76 خواتین بھی شامل ہیں ۔ نشانہ بازی میں بہترین کارکردگی پر محمد یونس کو اعزازی شیلڈ دی گئی ، مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا انعام سمیرا لطیف کو دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :