Live Updates

پرویز رشید کو عمران خان کے پپو کی تلاش

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 23:37

پرویز رشید کو عمران خان کے پپو کی تلاش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے، دہشت گردی میں کوئی بھی ملوث ہو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ایک موقع پر سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل نے کمیشن میں صرف پپو کا نام لیا، مجھے پپو ملا تو عمران خان کی خدمت میں پیش کرونگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے، پشاور اسکول میں معصوم بچے دہشت گری کا نشانہ بنے، بچوں کی شہادت پر معاشرے کے ہر فرد نے درد محسوس کیا، دہشت گردی میں کوئی بھی ملوث ہو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ملک کو محفوظ بنانے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قتصادی راہداری سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پورے ملک کیلئے ہے، اقتصادی راہداری روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پرویز رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جتنے الزامات لگائے ایک بھی ثابت نہیں کیا، عمران خان نے کمیشن میں نجم سیٹھی کا نام لیا نہ افتخار چوہدری کا، عمران کے وکیل نے کمیشن میں صرف پپوکا نام لیا، عمران خان کمیشن کو آڈیو ٹیپ بھی پیش نہ کر سکے، اس پپو کو ڈھونڈنے کی ہیلری کلنٹن بھی خواہش کریں گی۔ سم

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :