سیاسی اختلاف اپنی جگہ، پرویز رشید پہلی بار اچھے لگے ہیں، سچ کہہ بیٹھے اودھم مچ گیا، کبھی کبھی ہم بھی سچ بولتے تھے تو کفر کے فتوے لگ جاتے تھے، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کا ”معصوم لوگوں کا قتل عام“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

اتوار 17 مئی 2015 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، پرویز رشید پہلی بار اچھے لگے ہیں، سچ کہہ بیٹھے اودھم مچ گیا، کبھی کبھی ہم بھی سچ بولتے تھے تو کفر کے فتوے لگ جاتے تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی این سی اے میں ”معصوم لوگوں کا قتل عام“ کے عنوان سے سیمینار اور تصویری نمائش کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید سیاسی اختلاف کے باوجود مجھے اچھے لگ رہے ہیں، یہ بھی سچ کہہ بیٹھے اور سچ کہنے میں اودھم مچ گیا ہے، کبھی کبھی ہم بھی سچ بول لیتے تھے اور کفر کے فتوے لگ جاتے تھے اللہ نہ کرے کہ ان پر بھی کوئی کفر کا فتویٰ لگے، ان کے سچ سے بقول بلھے شاہ، قرآن بپا ہے، ہم چاہتے تھے مدرسہ ریفارم ہوں اور مدرسہ کو مین اسٹریم میں لایا جائے، اللہ کرے یہ سعادت پرویز رشید کو حاصل ہو، ہم ان کی تائید اور حمایت کرتے ہیں، سانحہ پشاور کو سب کو ہی دکھ ہے، رات کی تنہائی میں برش پکڑنے کی کوشش کی کینوس اور برش نے تو ساتھ نہ دیا قلم پکڑا، جہاد ریاست کا کام ہے، 100دفعہ جہاد بسم اللہ مگر معصوم لوگوں کا قتل عام جہاد نہیں بلکہ فساد ہے۔