دہشت گردوں نے پاکستان کیخلاف بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے سمجھوتہ کرلیا، خواجہ آصف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 16:32

دہشت گردوں نے پاکستان کیخلاف بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے سمجھوتہ کرلیا، ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) وزير دفاع خواجہ آصف کہتے ہيں بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، امن دشمنوں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں سمجھوتہ ہے۔

(جاری ہے)

پسرور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے، بھارت پاکستان میں تخریب کاروں کی حمایت کررہا ہے، دہشت گردوں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں پاکستان کیخلاف سمجھوتہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی، شکار پور، پشاور، واہگہ بارڈر واقعات دہشت گردوں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سمجھوتے کا نتیجہ ہیں، فوج اندورنی اور بیرونی دشمنوں سے لڑرہی ہے، مسلح افواج ضرور کامیاب ہوگی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن ایک، لیکن چہرے 2 ہیں، ایک دشمن ملک کے اندر اور دوسرا سرحد پار ہے۔

متعلقہ عنوان :