زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان ،سیکیورٹی خدشات کی بناء پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس نوگوایریا قرار ،میڈیا کو خصوصی پاسز پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ،گردونواح کی ٹریفک آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی

ہفتہ 16 مئی 2015 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی خدشات کی بناء پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو نوگوایریا قرار دے دیا گیا، قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی خدشات کی بناء پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو نوگوایریا قرار دے دیا گیاہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی پاسز پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی گئی۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :