ملک کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی؛رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو

ہفتہ 16 مئی 2015 19:20

بولان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاہے کہ ملک کے مخدوش صورت حال کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے دہشت گردی نے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے مظلوم ماؤں کی گود اجاڑنے والے خدا کی قہر سے کسی صورت نہیں نچ سکتے کراچی میں کمیونٹی بس پر حملہ کرکے موت کا ننگا ناچ کھیلا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

16 مئی۔2015ء ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ روز جو موت کا ننگا ناچ کھیلا گیا اس میں غیر ملکی ہاتھ کو خارج از امکان نہی قرار دیا جاسکتا اس طرح کی بزدلانا کارئیوں کے زریعئے اس ملک کی باسیوں کو آپس میں دست گریباں کرکے یہاں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی عناصر اپنی ہٹ دھرمی کے زریعے خطہ میں خوف کے گہرے بادل منڈلاکر تخریبی کاروئیوں کے زریعے ایک قیامت برپا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالا مال یہ ملک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اس ملک میں مزموم کاروئیاں کرکے اپنی ناپاک ارادوں کو دوام بخشنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے مولانا عبدالواسع ایک سینئر پارلمینٹیرین ہیں انکی سیاسی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردوں کی رحم کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)نے ملک کی اندر تخریبی کاروائیوں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ہر ممکن طور پر تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ `