کراچی : پاک کالونی میں مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، رینجرز ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 مئی 2015 14:27

کراچی : پاک کالونی میں مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، رینجرز ذرائع

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مئی 2015 ء) : پاک کالونی میں رینجرز مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، رینجرز ذرائع کے مطابق اہم دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے بعد مزاحمت پر رینجرز کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے. ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے. جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے. تاہم رینجرز کی جانب سے کاروائی ابھی بھی جاری ہے.