حکومت کا دنیا بھر میں را کے خلاف سفارتی مہم چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 16 مئی 2015 11:04

حکومت کا دنیا بھر میں را کے خلاف سفارتی مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2015ء) حکومت نے را کے خلاف دنیا بھر میں سفارتی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اقوام متحدہ سمیت تمام بڑے ممالک کو بھارتی ایجنسی کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام بڑے ممالک میں اپنے سفارت کاروں کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں انڈین ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے جائیں گے ، بھارت میں دہشتگردی کے لیے بنائے گئے تربیتی کیمپ اور دہشتگردوں کو "را" کی سپورٹ کے بارے میں بھی شواہد دئیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مکمل ثبوت پہلے ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری کو پاکستان آمد کے موقع پر دئیے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :