اسلام آباد سے کراچی تک چلائی گئی نئی گرین ٹرین کا انجن صرف 20 کلومیٹر کا فاصلہ ہی طے کرنے کے بعد ہمت ہار بیٹھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 مئی 2015 00:11

اسلام آباد سے کراچی تک چلائی گئی نئی گرین ٹرین کا انجن صرف 20 کلومیٹر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) اسلام آباد سے کراچی تک چلائی گئی نئی گرین ٹرین کا انجن صرف 20 کلومیٹر کا فاصلہ ہی طے کرنے کے بعد ہمت ہار بیٹھا جس نے حکومتی دعووَں کی کلی کھول کر رکھ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے کی جانب سے اسلام آباد سے کراچی تک چلائی گئی نئی سپیشل گرین ٹرین کی کارگردگی کا پول پہلے روز ہی کھل گیا۔ گرین ٹرین صرف 20 کلومیٹر کا فاصلہ ہی طے کرپائی تھی کہ ٹرین کا انجن ہمت ہار بیٹھا اور ٹرین کی بوگیوں کو ریلوے ٹریک پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ انجن کے فرار ہوجانے نے مسافروں کو شدید پریشانی مین مبتلا کردیا جبکہ اس واقع نے حکومت کی جانب سے کیے گئے بلند و بانگ دعووَں کی کلی بھی کھول کر رکھ دی۔

متعلقہ عنوان :