اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی علاقوں میں(اتوار) سے تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

ہفتہ 16 مئی 2015 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی علاقوں میں اتوار سے بدھ تک تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے بدھ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان اور جنوبی پنجاب میں بادل برس سکتے ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور ہزارہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :