پشین میں اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع بم حملے میں بال بال بچ گئے ،قافلے کی 2 گاڑیوں کو جزوی نقصان،جلسے سے واپسی پر قافلے کو نشانہ بنایا گیا ، بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ملک میں سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، مولانا عبدلواسع کی حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2015 00:01

پشین میں اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع بم حملے میں ..

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2015ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں بال بال بچ گئے تاہم انکی گاڑی اور قافلے کی دیگر دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔جمعہ کو لیویز ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسیع پشین سے کوئٹہ آ رہے تھے کہ راستے میں خانوزئی کے مقام پر ان کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے تاہم انکی اور دیگر دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔حملے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدلواسع نے کہا کہ جلسے سے واپسی پر قافلے کو نشانہ بنایا گیا ، بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔ دوسری طرف ایک نجی ٹی وی کے مطابق سریاب روڈ پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر بم حملہ ناکام بناد یا گیا ، قافلہ گزرنے سے پہلے ہی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا، مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کو متبادل راستہ دیا گیا۔