قلات ٗ ایف سی کے سرچ آپریشن میں جھڑپ میں 13شدت پسند مارے گئے

ہلاک ہونیوالے شرپسند بلوچستان میں آئل ٹینکرز کونذرآتش کرنے، سیکورٹی فورسز پرحملے اور دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھے

جمعہ 15 مئی 2015 21:49

قلات ٗ ایف سی کے سرچ آپریشن میں جھڑپ میں 13شدت پسند مارے گئے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) قلات کے علاقے جوہان میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 13 شر پسند ہلاک ہوگئے۔ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں شر پسندوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایف سی کے جوانوں کی بھاری تعداد نے حصہ لیا، آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 13 شرپسند ہلاک ٗ شرپسندوں کے 2 ٹھکانے اور بارود سے بھری 3 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے شرپسند بلوچستان میں آئل ٹینکرز کونذرآتش کرنے، سیکورٹی فورسز پرحملے اور دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانے اور چار موٹر سائیکلیں بھی تباہ کردیں آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :