حساس ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائیاں کریں ، دشمن ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ، ملکی دفاع اور استحکام میں خفیہ اداروں کا کردار لازوال ہے ، مادر وطن کے دفاع کیلئے افواج نے گراں قدر قربانیاں دیں ، دشمن ایجنسیوں کے مقابلے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو ڈی جی آئی ایس آئی کی آرمی چیف کو ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن پر بریفنگ

جمعہ 15 مئی 2015 20:27

حساس ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائیاں ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حساس ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائیاں کریں ، دشمن ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ، ملکی دفاع اور استحکام میں خفیہ اداروں کا کردار لازوال ہے ، مادر وطن کے دفاع کیلئے افواج نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں ، دشمن ایجنسیوں کے مقابلے کیلئے موثر حکمت عملی اور مہم شروع کی جائے ۔

وہ جمعہ کو یہاں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو آرمی چیف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن پر بریفنگ دی جس پر آرمی چیف نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے آئی ایس آئی کے موثر کردار اور کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے ، انسداد دہشتگردی کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا موثر اور مربوط کردار ضروری ہے ، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردیاں قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے انٹیلی جنس اداروں میں روابط کو فروغ دینے کیلئے کہا ، انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کی اکثر کامیابیاں عوام کے سامنے نہیں آتیں ، ملک دشمن ایجنسیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں ، دشمن ایجنسیوں کے خلاف موثر مہم شروع کی جائے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے افواج نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے سول ملٹری انٹیلی جنس اداروں میں روابت کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت اوردہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور تمام اداروں کو جدید طریقوں سمیت سہولتوں کی بھی ضرورت ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیاں جدید طریقہ کار بھی اپنائیں ۔