وانا، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک کھلاڑی شہید ،تین شدید زخمی

جمعہ 15 مئی 2015 14:39

وانا، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک کھلاڑی شہید ..

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) جنوبی وزیرستان وانامیں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ایک کھلاڑی شہید جبکہ تین شدید زخمی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شام تحصیل واناکے علاقہ کڑی کوٹ میں کرکٹ فائنل میچ کھلنے کے بعدفتح حاصل کرنے والے ٹیم نے مدی لاگڈ میں جو وانابازار سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے کھلاڑیوں اپنی جیت پر خوشی منانے کے لیئے محفل موسقی پروگرام کا انعقاد کیاتھا۔

جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ گاؤں کڑی کوٹ کے لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی گئی ہے۔اس دوران نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے کھلاڑیوں پر رات کی تاریکی میں 12بجے کے قریب اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اصغرخان والد شہزادہ مدی خیل شہید جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں فوری طورپر مقامی پرائیوٹ ہسپتال منتقل کردیئے گیئے ہے۔انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :