کراچی : ملک ریاض کا ایک اور کارنامہ، بحریہ ٹاون کا غریبوں کو مفت گھر دینے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 مئی 2015 12:39

کراچی : ملک ریاض کا ایک اور کارنامہ، بحریہ ٹاون کا غریبوں کو مفت گھر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) : ملک ریاض نے کراچی میں غریبوں کی مدد کے لیے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ہر سال 1 ہزار غریبوں کو مفت گھر دینے کا اعلان کیا ہے، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اخبار میں دئے جانے والے اشتہار کی کاپی کی کٹنگ جمع کروانا ضروری ہو گا جس کے بعد مستحق افراد کو گھر دئے جائیں گے. نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو گھر بالکل مفت تقسیم کیے جائیں گے.

فارم کی فیس سے متعلق پھیلائی گئیں افواہیں سچ سے عاری ہیں.

(جاری ہے)

گھر کے لیے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جاری کیے گئے فارم کی کوئی فیس نہیں ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ غریبوں کو کو دئے جانے والے گھروں میں تمام سہولیات ہوں گی، ملک ریاض نے کہا کہ جو سہولیات مجھے میسر ہیں وہ بھی انہی سے مستفید ہوں گے، جبکہ ہر گھر کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گھر کے ایک بچے کو مفت تعلیم کے حصول کی سہولت بھی میسر ہو گی. اس رہائشی منصوبے کے تحت بحریہ ٹاؤن ماہانہ 20 ہزار سے کم آمدنی والے حضرات کو ایک سال میں مالکانہ حقوق دئے جائیں گے. جبکہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز بھی جلد ہی کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :