اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی بحالی کو نوٹی فکیشن جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 مئی 2015 11:30

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی بحالی کو نوٹی فکیشن جاری ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی بحالی کا نوٹی فیشن جاری کر دیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 125 کے انتخابات میں دھاندلی کیس کی سماعت پر الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کو نا اہل قرار دیا تھا، جس پر خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا. سپریم کورٹ نے 11 مئی کو کیس کی سماعت کی اور خواجہ سعد رفیق کو نااہل کرنے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا. سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی رکنیت بحال کر دی ہے. اور باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے.