تھر میں 13 نایاب ہرن اور نیل گائیں مر گئیں

جمعرات 14 مئی 2015 23:59

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2015ء) صحرائے تھر کے سرحدی علاقوں میں چارے کی کمی اور پانی کی عدم دستیابی کے سبب 10سے زائد نایاب ہرن اور نیل گائے مر گئی ہیں جبکہ محکمہ وائلڈ لائف نے 3نیل گائے کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہیکہ تھر میں مسلسل 3سال سے جاری خشک سالی نے نایاب جانوروں کی زندگیاں نگلنا شروع کردی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق سرحدی دیہات میں بھوک اور پیاس کے باعث 15دنوں میں 13ہرن اور نیل گائے مردہ پائی گئی ہیں، جبکہ مزید اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کیڈپٹی کنزرویٹر لجپت شرما نے اعتراف کیا کہ طویل خشک سالی کے نتیجے میں تین نیل گائے مرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :