بھارت پاکستانی عوام کو سیاسی قیادت سے بدظن کرنا چاہتا ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلا رہا ہے، بھارت کو کہا جائے دہشت گردی کی جنگ میں دوست نہیں بن سکتا تو دشمن بھی نہ بنے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سابق ڈی جی میجر جنرل (ر)اطہر عباس کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعرات 14 مئی 2015 23:59

بھارت پاکستانی عوام کو سیاسی قیادت سے بدظن کرنا چاہتا ہے، بھارت افغانستان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سابق ڈی جی میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی عوام کو سیاسی قیادت سے بدظن کرنا چاہتا ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلا رہا ہے، بھارت کو کہا جائے دہشت گردی کی جنگ میں دوست نہیں بن سکتا تو دشمن بھی نہ بنے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ابھی تک ممبئی سنڈروم سے نہیں نکل پایا، اس لئے اب وہ پاکستانی عوام کو سیاسی قیادت سے بدظن کرنا چاہتا ہے کیونکہ سب سے بڑی کمزوری نفرت کی زبان کا درس ہے، اس ماحول میں عوام کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے اور اندرونی سیکیورٹی پر قابو پانے کیلئے جو ہو سکتا ہے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا دوست نہیں بن سکتا تو دشمن بھی نہ بنے۔