کراچی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایپکس اجلاس، سخت فیصلے متوقع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 مئی 2015 13:05

کراچی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایپکس اجلاس، ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کراچی کور ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر، گورنر سندھ عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگر عسکری حکام بھی شامل ہیں. اجلاس میں سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق اجلاس میں قیام امن سے متعلق اہم اور سخت فیصلوں کا امکان ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں جاری نیشل ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :