اسلام آباد : پاکستان گذشتہ 15 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی’ را ‘ کا ہاتھ ہے، سیکرٹری خارجہ اعزاز چاہدری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 مئی 2015 12:21

اسلام آباد : پاکستان گذشتہ 15 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 14 مئی 2015 ء) : سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان گذشتہ 15 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم اپنی جنگ جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی بھی دہشت گردی کی بقایات موجود ہیں اور وہی بقایات سانحہ کراچی جیسے واقعات کر رہے ہیں .

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومت نے پالیسی کو مزید سخت کر دیا ہے اور ہم ان دہشت گردوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر لہی دم لیں گے.

بھارتی ایجنسی ”را“ سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارتی ایجنسی ”را“ کا ہاتھ ہے، کراچی سے گرفتار دو ملزمان نے را سے تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے، بھارت کو با ر ہا س بات سے آگاہ کیا ہی کہ را پاکستان میں بد امنی پھیلا رہی ہے جبکہ اس سے متعلق متعدد بار ثبوت بھی بھارت کے سامنے پیش کر چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :