کراچی : حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کا بھی استعمال کیا، جاں بحق افراد کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 مئی 2015 12:09

کراچی : حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کا بھی استعمال کیا، جاں بحق افراد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے اسلحے کے علاوہ تیز دھار آلے کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 2 مردوں اور ایک خاتون کے سر اور چہرے پر گہرے کٹ لگے ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی کارروائی کے دوران تیز دھار آلے کا استعمال بھی کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے افراد کی عمریں 20 سے 70 برس کے درمیان تھیں، تمام افراد کو قریب سے گولیاں ماری گئی اور تمام کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں ہیں۔ 43 میں سے 18 کو ایک جب کہ 25 افراد کو ایک سے زائد گولیاں لگیں۔

متعلقہ عنوان :