سانحہ کراچی پر جتنے بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے: وزیر اعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 مئی 2015 20:53

سانحہ کراچی پر جتنے بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے: وزیر اعظم نواز شریف

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ کراچی پر جتنے بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں سانحہ کراچی سے متعلق گورنر ہاوَس سندھ میں اعلی سطحی اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف راحیل شریف، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کئی اعلی شخصیات بھی شرکت کررہے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ سندھ اجلاس میں آج ہونے واے سانحی کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اجلاس کے شروعات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ کراچی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ دہشت گردوں نے پرامن افراد اور خواتین کو نشانہ بنایا، اس واقع پر جتنا بھی دکھ کا اظہار کیا جائے وہ کم ہے۔ وزیر اعظم نے کراچی میں پولیس کی کارگردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ انٹیلیجنس شیئرنگ نظام میں بہتری لائی جائے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی گڑھ ہے، آج کا واقع بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کو روکنا دشمنوں کا ایجنڈا ہے، ایسے دشمنوں پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :