وزیراعظم نوازشریف سے آصف زرداری کی ملاقات

دہشتگردوں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا ٗدونوں رہنماؤں کا اتفاق

بدھ 13 مئی 2015 20:50

وزیراعظم نوازشریف سے آصف زرداری کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف سے سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کی جس میں کراچی دہشتگردی ٗ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے کراچی میں بس پردہشتگردوں کے حملہ کے بعد کی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :