Live Updates

خیبرپختونخواسے سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے جیت لی

سواتی نے70اور مدمقابل امیدوار جے یوآئی کے غلام علی نے41ووٹ حاصل کئے

بدھ 13 مئی 2015 19:57

خیبرپختونخواسے سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے جیت لی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اعظم ہوتی کی وفات سے خالی ہونیوالی خیبرپختونخواسے سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے جیت لی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز خیبرپختونخوااسمبلی ہال پولنگ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چاربجے تک جاری رہی انتخابی نتائج کااعلان صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کیا میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ خیبرپختونخوااسمبلی نے دوسری مرتبہ تحریک انصاف پر اعتماد کااظہار کیاہے انتخابی عمل کے دوران اعظم سواتی نے70ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل امیدوار جے یوآئی کے غلام علی نے41ووٹ حاصل کئے واضح رہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کے124اراکین میں سے 117ایم پی ایز نے بدھ کے روز سینیٹ کے انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کئے پانچ اراکین بیرون ملک دورے کی وجہ سے اپنے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے چترال سے منتخب پی پی کے سردارحسین ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں آئے۔

اسی طرح جماعت اسلامی کے نومنتخب رکن اعزازالملک حلف نہ اٹھانے کے باعث بھی ووٹ نہ کاسٹ کرسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات