کراچی : کراچی صفور چورنگی بس سانحہ ؛ جند اللہ نے ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مئی 2015 16:03

کراچی : کراچی صفور چورنگی بس سانحہ ؛ جند اللہ نے ذمہ داری قبول کر لی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مئی 2015 ء) : کراچی کے علاقہ صفورا چورنگی میں آج صبح ایک مسافر بس پر فائرنگ کا دل سوز واقعہ پیش آیا، جس میں 43 افراد جاں بحق ہوئے.سی این این کے مطابق پاکستانی طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شدت پسند گروپ جند اللہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔جند اللہ کے ترجمان احمد مروت نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔

(جاری ہے)

جبکہ تصویر کے دوسرے رخ میں اگر جھانکا جائے تو نشانہ بنائی جانے والی بس میں سے انگریزی اور اردو زبان میں خطوط بھی بر آًمد کیے گئے جن میں داعش نے بس حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ جنداللہ کی جانب سے پاکستان میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داریاں قبول کی گئی ہیں، قابل ذکر بات یہ کہ نومبر 2014 میں جنداللہ نے داعش کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔جبکہ پاکستان میں مقیم اسماعیلی برادری اور کالاش قبائل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اکثر و بیشتر دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں جس سے متعلق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں کالاش برادری کو دھمکایا گیا تھا کہ یا تو اسلام قبول کریں یا مرنے کے لیے تیار ہو جائیں.

متعلقہ عنوان :