کراچی، صفورا چورنگی میں بس پر فائرنگ،43 افراد جاں‌ بحق،وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 13 مئی 2015 11:55

کراچی، صفورا چورنگی میں بس پر فائرنگ،43 افراد جاں‌ بحق،وزیراعظم نے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی 2015ء) کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس سے 43 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے جس پر ایس پی اور ایس ایچ او صفورا چورنگی کو معطل کر دیا گیا ہے.وزیراعظم میاں‌ محمد نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی. عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور شدید فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

فائرنگ اس قدر خوفناک تھی کہ قریبی دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 تھی، لوگوں نے رضا کارانہ طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، 20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں‌ نے بس میں‌ گھس کر فائرنگ کی جس سے عورتوں‌ اور بچوں‌ کی بڑی تعداد متاثر ہوئی, جدید اسلحے سے فائرنگ کی گئی.وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ صفورا چورنگی پر انتہائی غم و غصے کا اطہار کرتے ہوئے ایس پی اور ایس ایچ او صفورا چورنگی کو معطل کر دیا اور قاتلوں‌ کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا.وزیراعظم میاں‌ محمد نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کو سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے.وزیراعلیٰ‌ پنجاب میاں‌ محمد شہباز شریف, امیر جماعت اسلامی سراج الحق ,چودھری پرویز الٰہی, چودھری شجاعت حسین , وزیر داخلہ چودھری نثار اور دیگر سیاستدانوں‌ کی جانب سے سانحہ کی شدید الفاظ میں‌ مذمت کی.آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بتایا کہ دہشتگردوں‌ کی فائرنگ سے 43 افراد جاں‌ بحق ہوئے ہیں. حملہ آوروں‌ کی تعداد چھ تھی جنہوں‌ نے بس میں‌ سوار ہوکر 9ایم ایم پستول سے فائرنگ کی اور پہلے ڈرائیور کو نشانہ بنایا. انھوں‌ نے قاتل بچیں‌ گے نہیں اور اپنے انجام کو ضرور پہنچیں‌ گے.

متعلقہ عنوان :