کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے صفورا چورنگی فائرنگ سانحہ کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مئی 2015 11:23

کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے صفورا چورنگی فائرنگ سانحہ کے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مئی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صفورا چورنگی فائرنگ سانحہ کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جان کی کوئی قیمت نہیں ہے تاہم زخمیوں کا بہترین علاج کروایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 2 لاکھ روپے بطور امداد دئے جائیں گے، وزیر اعلٰٰی سندھ کا کہنا تھا کہ حملہ پری پلان بھی ہو سکتا ہے تاہم سکیورٹی مانگی گئی تھی یا نہیں اس سے متعلق متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے. ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں.