سپیکر جان محمد جمالی کے ساتھ حکمرانوں کا رویہ فسوس ناک ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

کے خلاف انتقامی کارروائی صرف اس لئے کی جا رہی ہے کہ انہوں نے سینیٹ انتخابات میں ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ کاسٹ کیا،بیان

منگل 12 مئی 2015 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر جان محمد جمالی کے خلاف حکمران جماعت کی جانب سے انتقامی کارروائی صرف اس لئے کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اپنی ضمیر کے آواز پر ووٹ کاسٹ کرکے جرات اور ثابت قدمی سے اپنے موقف پر ڈٹے رہے اب حکمرانوں کا رویہ ان کے ساتھ افسوس ناک ہے حالانکہ جان محمد جمالی اور ان کے خاندان کی مسلم لیگ کیلئے قربانیاں کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے روزاول سے انصاف پر مبنی فیصلے کئے اب حالیہ سینٹ انتخابات میں ان کی بیٹی کو سینٹ کا ٹکٹ نہ دے کر ایسے لوگوں کو دیا گیا جنہوں نے ٹکٹ ملنے کے بعد پارٹی میں شمولیت کی جو ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ناانصافی پر مبنی اقدام تھا اس کے باوجود بھی ان کے خلاف تادیبی کارروائی ناانصافیوں کا تسلسل ہی ثابت ہو گا بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کے بلوچستان کے ساتھ رویہ ہمیشہ سے ایسا ہی رہا ہے اسی لئے جمہوریت اور جمہوری ادارے بالخصوص بلوچستان میں مضبوط اور مستحکم نہیں رہے ہمیشہ سے یہی کوشش کی گئی کہ من پسند افراد کو اقتدار پر براجمان کرایا جائے تاکہ اصولی ، باکردار ، مثبت و تعمیری سوچ پروان نہ چڑھے اور وہ صرف ذاتی مفادات کیلئے جدوجہد کریں انہی اسباب کی وجہ سے بلوچستان میں جمہوریت نام کی حد تک رہی فیصلے مرکز ہی سے ہوتے رہے اگر کوئی بھی شخصیت یا فرد اصولی موقف ، ثابت قدمی ، مستقل مزاجی کے ساتھ سیاست کرے تو مختلف ہتھکنڈوں کو اپنا کر انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے یا جس طرح بلوچستان کے اسپیکر جان جمالی کے ساتھ رویہ روا رکھا گیا اسی طریقے سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاتی ہے جس سے حکمرانوں کے عزائم عیاں ہو جاتے ہیں