برطانیہ کی ایک اہم شخصیت کی چوہدری نثار سے ملاقات، عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تبادلہ خیال

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 18:11

برطانیہ کی ایک اہم شخصیت کی چوہدری نثار سے ملاقات، عمران فاروق قتل ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) برطانیہ سے ایک اہم شخصیت کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے ایک اہم شخصیت پاکستان آئے ہیں جنہوں نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی دو طرفہ پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔